گيمبيا میں ايام فاطمیہ كے سلسلے میں ۱۰ روزہ مجالس كا انعقاد

IQNA

گيمبيا میں ايام فاطمیہ كے سلسلے میں ۱۰ روزہ مجالس كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: پيغمبر اسلام (ص) كی لخت جگر حضرت فاطمہ (س) كی شہادت كی مناسبت سے گيمبيا كے شہر لوازكا كی مسجد امام رضا (ع) میں ۱۰ روزہ مجالس كا آغاز ۷ مئی ۲۰۰۹ء كو ہوا ہےجن كا اہتمام گيمبيا میں ايرانی قونصل خانہ نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ان مجالس كا آغاز نماز مغرب و عشاء كے بعد تلاوت قرآن مجيد سے ہوتا ہے۔ اس كے بعد گيمبيا میں ايرانی قونصل خانے كے انچارج " اسدی موحد" حضرت زہراء (س) كے فضائل و مصائب بيان كرتے ہیں۔
403978