وہابيت، استعمار كی آلہ كار ہے: آيت اللہ ممدوحی

IQNA

وہابيت، استعمار كی آلہ كار ہے: آيت اللہ ممدوحی

سياسی وسماجی گروپ: وہابيت، استعماری طاقتوں كے فوجی اور سياسی مقاصد كے حصول كے لئے ہتھكنڈے كے طور پر استعمال ہورہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ا يكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كے شہر كرمانشاہ سے ايرانی سپريم كونسل " مجلس خبرگان " كے نمائندے آيت اللہ "حسن ممدوحی" نے كہا كہ وہابيت كی كوئی دينی حقيقت نہیں ہے۔ وہابی حتی مذہب اہل سنت كے بھی قائل نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے كہ اہل سنت، وہابيوں سے بيزاری كا اعلان كرتے ہیں۔ آيت ممدوحی نے كہا كہ وہابی صرف اسرائيل اور امريكا كے دستور العمل كو عملی جامہ پہنا رہےہیں ۔ انہوں نے كہا كہ ہمارے علماء، بارہا وہابيوں كو مناظرے كی دعوت صرف اس لئے ديتے ہیں كہ لوگوں كے سامنے جہالت پر مبنی حقيقت وہابيت كی كلی كھل جائے۔ انہوں نے كہا مجھے يقين ہے كہ وہ كبھی مناظرہ نہیں كریں گے كيونكہ ان كے پاس كہنے كو كچھ بھی نہیں ہے۔
404196