بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ اجلاس ۱۲ مئی ۲۰۰۹ء كو مولوی " ارسلان برہانی" كی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں اسلام دشمنوں كے حالیہ اقدام كی شديد مذمت كی گئی اور حكومت اور متعلقہ اداروں سے درخواست كی گئی كہ وہ ان دين مخالف اور تفرقہ انگيز كتابوں كی جمع آوری كے لئے فوری طور پر اقدام كریں۔ نامعلوم افراد نے یہ كتابیں چند ہفتے پہلے افغانی طلباء اور افغانستان كے چند صوبوں میں لوگوں كے درميان تقسيم كیں جو دين مخالف اور اشتعال انگيز مطالب پر مشتمل تھیں۔
404836