افغانستان كی شيعہ علماء كونسل كی طرف سے غير فوجيوں كے قتل كی شديد مذمت

IQNA

افغانستان كی شيعہ علماء كونسل كی طرف سے غير فوجيوں كے قتل كی شديد مذمت

سياسی وسماجی گروپ: افغانستان میں شيعہ علماء كونسل كے سربراہ نے اپنے بيانیے میں امريكی اور نیٹو افواج كی طرف سے افغانستان كے غير فوجی افراد كے قتل كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ " محسنی" نے اس بيانیے میں اس واقع میں شہيد ہونے والے بے گناہ افراد كے پسماندگان اور ملت افغانستان كو تسليت پيش كرتے ہوئے كہا كہ حكمرانوں سے ہمارا مطالبہ ہے كہ وہ غير ملكی افواج كی طرف بے گناہ افغانيوں كے قتل عام كو ركوائیں۔ آيت اللہ آصف محسنی نے سول افغانيوں پر بمباری كو شرم آور اقدام قرار ديتے ہوئے اسے امريكہ اور برطانیہ كی ڈرانے دھمكانے كی سياست قرار ديا ہے۔ ياد رہے كہ افغانستان كے صوبہ " فراہ" میں امريكی افواج كے فضائی حملوں میں دو سو سے زائد افغانی شہری ہلاك ہوئے تھے جن میں بہت بڑی تعداد عورتوں اور بچوں كی بھی ہے۔
404840