بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ہسپتال میں جا كر آيت اللہ عبدالعزيز حكيم كی عيادت كی اور ڈاكٹروں سے ان كی صحت كے متعلق دريافت كيا۔ ايرانی صدر نے وہاں پر موجود ديگر مريضوں كی بھی عيادت كی اور ان كی صحت و سلامتی كے لئے دعا كی۔ آيت اللہ حكيم نے بھی محمود احمدی نژاد كا شكریہ ادا كرتے ہوئے ان كے لئے نيك تمناؤں كا اظہار كيا۔
405326