ايران میں شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت مسلم كميونٹی كے لئے نمونہ ہے: امام جمعہ زاہدان

IQNA

ايران میں شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت مسلم كميونٹی كے لئے نمونہ ہے: امام جمعہ زاہدان

سياسی وسماجی گروپ: زاہدان كےامام جمعہ نے ايران میں شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت كو اسلامی معاشرے كے لئے نمونہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زاہدان كے امام جمعہ " حجت الاسلام راہداری" نے گزشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ملت ايران میں اتحاد اور برادری عروج پر ہے۔انہوں نے كہا كہ اسلام كی بنياد اتحاد و وحدت پر استوار ہے اور مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ وحدت كے ذريعے دشمنوں كی سازشوں كو ناكام بنا دیں۔ حجت الاسلام راہداری نے كہا كہ ۳۰ سال پہلے امام خمينی(رہ) كی قيادت میں ايرانی اتحاد كا سيلاب مغربی سازشوں كو لے ڈوبا ہے۔ انہوں نے اسرائيل كی ناجائز حكومت كے قيام كی سالگرہ كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ۱۹۴۸ء میں اسرائيل نے فلسطين پر اپنا ناپاك قدم ركھا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہوديوں نے برطانیہ كے اشارے پر فلسطين كی سرزمين پر اپنا تسلط قائم كيا اور برترقوم كے طور پر اپنا تعارف كرايا۔
405734