علامہ سيد" محمد فضل اللہ " كی طرف سے پاپ كے غزہ نہ جانے كی مذمت

IQNA

علامہ سيد" محمد فضل اللہ " كی طرف سے پاپ كے غزہ نہ جانے كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے شيعوں كےمرجع علامہ سيد" محمد حسين فضل اللہ" نے دنيائے كيتھولك كےمذہبی پيشوا پاپ " بنڈيكٹ" كے مقبوضہ فلسطين كے دورے كے دوران ان كے غزہ نہ جانے كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے محيط سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ محمد حسين فضل اللہ نے كہا كہ پاپ كا مشرق وسطی اور مقبوضہ فلسطين كا دورہ اسرائيل كے فلسطين پر ناجائز قبضے كی ۶۱ویں سالگرہ كی تقريب میں شركت كے لئے تھا۔ انہوں نے كہا كہ مسلمانوں اورعربوں كو اسرائيل كو تسليم كرنے پر مجبور كيا جا رہا ہے ليكن مسلمانوں كو معلوم ہونا چاہیے كہ اسرائيل سے سازباز مظلوم فلسطينيوں كے حقوق كو پامال كرنے كے مترادف ہے۔
405983