بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا"كی رپورٹ كے مطابق ملائيشيا میں عرب تاجر ۳۰۳ ملين ڈالر كی سرمایہ كاری كر كے ايك اسلامی ٹاؤن تعمير كریں گے۔ یہ ٹاؤن مسلمان عرب سياحوں كے لئے تعمير كيا جائے گا جس میں حلال مصنوعات كا بازار ، حلال كھانوں كے ريسٹورنٹ، شاپ ، فائيو سٹار ہوٹل اور تفريحی مقامات اور روزہ مرہ كی ديگر سہوليات موجود ہوں گی۔ اس ٹاؤن كی تعمير كا مقصد اسلامی سياحت كی ترويج ہے۔ ياد رہے كہ مسلمان سياحوں كے لئے یہ ٹاؤن ملائيشيا كے جزيرہ " مالاكا" میں تعمير كيا جائے گا۔
405387