بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے " oic" كی ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ احسان اوغلو سوڈان كے اس دورے میں سوڈان كے صدر" عمر حسن البشير" سےملاقات كریں گے وہ اس ملاقات میں سوڈان كےسياسی حالات پر تبادلہ خيال كریں گے۔ ياد رہے كہ oic كے سربراہ نے اس سال فروری میں بھی سوڈان كا دورہ كيا تھا جس میں انہوں نے سوڈان كے صدر سے ملاقات كے دوران ڈارفور كے سياسی بحران كے متعلق تبادلہ خيال كيا تھا۔
406062