صہيونزم اپنے مظالم كے ارتكاب میں شيعہ اور سنی كے درميان فرق كا قائل نہیں ہے

IQNA

صہيونزم اپنے مظالم كے ارتكاب میں شيعہ اور سنی كے درميان فرق كا قائل نہیں ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے علامہ صور اور جبل عامل كے مفتی " حسن عبداللہ" نے دشمن كے مقابلے میں مسلمانوں كے مابين اتحاد پر زور ديتے ہوئے كہا ہے كہ صہيونزم اپنے ظلم و بربريت كے ارتكاب میں شيعہ اور سنی كے درميان فرق كا قائل نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حسن عبداللہ نے كہا ہے كہ صہيونزم، لبنان پر اپنی جارحيت جاری ركھے ہوئے ہے ار اس كا واضح نمونہ لبنان میں اسرائيلی جاسوسی اڈوں میں اضافہ ہے۔ انہوں نے كہا كہ لبنان كی مسلم اور مسيحی برادری كو چاہیے كہ وہ متحد ہو كر لبنان میں اسرائيلی جارحيت كا مقابلہ كریں۔ انہوں نے آخر میں اس بات پر زور ديا كہ ہمیں غاصب اسرائيل كی سازشوں سے غافل نہیں ہونا چاہیے كيونكہ صہيونزم اپنے مظالم كے ارتكاب میں شيعہ اور سنی كے درميان فرق نہیں كرتا ہے۔ ضرورت اس امر كی ہے كہ لبنان كے تمام گروہ غاصب اسرائيل كے ساتھ مقابلے كے لئے اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت پيدا كریں۔
405391