بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق دنيائے تشيع كے عظيم مرجع تقليد آيت اللہ العظمی محمد تقی بہجت (قدس سرہ) ۹۶ سال كی عمر میں اپنے خالق حقيقی سے جا ملے۔ ان كی رحلت كی خبر ملتے ہیں آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی ، آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی ، آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی اور لوگوں كی بہت بڑی تعداد تعزيت كے لئے ان كےگھر پہنچ گئی اور ماتمی دستے حرم حضرت معصومہ(س) كی طرف روانہ ہو گئے۔ اسی مناسبت سے حوزہ علمیہ قم میں دو دن كی چھٹی كا اعلان كيا گيا ہے۔ حضرت آيت العظمی محمد تقی بہجت ( قدس سرہ) ۱۳۳۴ ھ ۔ ق كو ايران كے صوبہ گيلان كے شہر فومن میں پيدا ہوئے۔ وہ ۱۳۵۲ ھ ۔ ق كو دينی تعليم حاصل كرنے كے لئے نجف اشرف تشريف لے گئے جہاں پر انہوں نے آيت اللہ شيخ مرتضی طالقانی(رح)، آيت اللہ ضياء عراقی (رح)، آيت اللہ مرزا نائينی(رح) اور آيت اللہ محمد حسين غروی اصفہانی(رح) سے كسب فيض كيا۔ انہوں نے وطن واپسی كے بعد قم میں تدريس كا سلسلہ شروع كيا اور بہت سے شاگردوں كی تربيت كی۔ انہوں نے اپنی اس پربركت زندگی میں متعدد كتابیں بھی تاليف كیں ہیں۔
406682