مسجد اعظم قم میں آيت اللہ بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

IQNA

مسجد اعظم قم میں آيت اللہ بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: دنيائے تشيع كے عظيم مرجع تقليد حضرت آيت اللہ العظمی بہجت (قدس سرہ) كی رحلت كی مناسبت سے كل ۱۹ مئی ۲۰۰۹ء بروز منگل نماز مغرب وعشاء كے بعد مسجد اعظم قم میں قائد انقلاب اسلام كے دفتر كی طرف سے مجلس عزاء منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی بہجت كی رحلت كی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كی طرف سے ۱۹ مئی ۲۰۰۹ء كو مسجد اعظم قم میں منعقدہ مجلس میں مراجع عظام علماء كرام اور سركاری شخصيات شركت كریں گی۔
407077