ڈارفور میں oic كے دفتر كا افتتاح

IQNA

ڈارفور میں oic كے دفتر كا افتتاح

سياسی وسماجی گروپ: oic كے سربراہ" اكمل الدين احسان اوغلو" نے خبر دی ہے كہ سوڈان كے شہر ڈارفور میں oic كا دفتر قائم كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " كونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ڈارفور میں سوڈان كے چند فوجی آفيسرز سے ملاقات كے دوران كہا كہ ڈارفور میں oic كا دفتر كھولا جائے گا۔ oic كے سربراہ نے مزيد كہا كہ اس ادارے نے ڈارفور كے حالات كی بہتری اور یہاں مختلف قسم كے پروگرام منعقد كرنے كے لئے ۴ لاكھ پچاس ہزار ڈالر مختص كئے ہیں۔
407727