آيت اللہ العظمی بہجت كی رحلت پر نجف اشرف كے مراجع تقليد كی طرف سے تعزيتی پيغامات

IQNA

آيت اللہ العظمی بہجت كی رحلت پر نجف اشرف كے مراجع تقليد كی طرف سے تعزيتی پيغامات

بين الاقوامی گروپ: آيت اللہ العظمی شيخ محمد تقی بہجت فومنی (رح) كی رحلت پر آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی ، آيت اللہ العظمی بشير نجفی، آيت اللہ العظمی اسحاق فياض، اور آيت اللہ العظمی سيد محمد سعيد حكيم نے تعزيتی پيغام جاری كئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ادارے " براثا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عراق كے مراجع عظام نے اپنے بيانيوں میں آيت اللہ العظمی بہجت (رح) كو تقوا، عرفان اور علم كا نمونہ قرار ديتے ہوئے امت اسلام اور دينی مدارس كو تعزيت و تسليت پيش كی ہے۔ آيت اللہ العظمی سيد علی سيستانی نے اپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ آيت اللہ العظمی بہجت ( قدس سرہ) كی رحلت كی خبر سے بہت دكھ اور افسوس ہوا ہے۔ وہ عظيم عالم دين اور بہت بڑے عارف تھے اور ان كی رحلت سے ايك بہت بڑا خلاء پيدا ہوا ہے۔ میں اس دردناك مصيبت پر حضرت صاحب الزمان ( ارواحنا فداہ)، حوزہ علمیہ قم ، مرحوم كے ورثاء، ان كے ديگر رشتہ داروں اور مؤمنين كو تسليت عرض كرتا ہوں اور خداوند عالم سے ان كے درجات كی بلندی اور پسماندگان كے لئے صبر جميل كی دعا كرتا ہوں۔
ياد رہے كہ گزشتہ روز آيت اللہ العظمی بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں بھی تعطيل تھی اور اس شہر كی مساجد اور مقدس مقامات پر آيت اللہ بہجت (رح) كے سوگ میں عزاداری كا بھی انعقاد كيا گيا۔
407702