بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے تنزانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر مذكورہ سيمينار كے انعقاد كے علاوہ دارالسلام میں امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے ايك تقريب كا انعقاد كرے گا جس میں تنزانیہ میں مقيم ايرانی شركت كریں گے۔ اس كے علاوہ ايرانی كلچرل سنٹر كی طرف سے امام خمينی (رح) كی سياسی زندگی كے متعلق سواحلی زبان میں كتاب تنزانیہ ، كينيا اور ديگر سواحلی زبان بولنے والے ممالك میں تقسيم كی جائے گی۔ تنزانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ديگر پروگراموں میں امام خمينی (رح) كی سياسی زندگی پر سواحلی زبان میں تنزانیہ كے ٹی وی چينل " العترہ" سے فلم كا اجراء ،امام خمينی (رح) كی تصاوير اور پوسٹروں كی نمائش كا انعقاد اور تنزانیہ كے قومی اخبارات میں انگريزی اور سواحلی زبانوں میں مقالوں كی اشاعت شامل ہیں۔
408406