آيت اللہ العظمی بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے گيمبيا میں مجلس ترحيم كا انعقاد

IQNA

آيت اللہ العظمی بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے گيمبيا میں مجلس ترحيم كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: آيت اللہ العظمی محمد تقی بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے ۲۱ مئی ۲۰۰۹ء كو شہر لوزاكا میں مسجد امام رضا (ع) میں مجلس ترحيم منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس مجلس ترحيم كا اہتمام گيمبيا میں ايرانی كلچرل سنٹر نے كيا ہے۔ اس مجلس میں لبنانی، ہندوستانی ، پاكستانی ، ايرانی ، گيمبيا كے مفتی " شيخ اسد اللہ حوالہ" اور اہل سنت كے اسلامی مراكز كے بعض عہديدار شركت كریں گے۔ گيمبيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج " محمد اسدی موحد" اس مجلس میں "فقہ جعفری كی عظمت" اور" اسلام میں اجتہاد" كے مفہوم كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
407888