بوسنيا آيت اللہ العظمی بہجت كے سوگ میں عزادار

IQNA

بوسنيا آيت اللہ العظمی بہجت كے سوگ میں عزادار

سياسی وسماجی گروپ: ۱۹ مئی ۲۰۰۹ء كو بوسنيا كے شہر سرايوو كے الزہراء (س) امامبارگاہ میں آيت اللہ العظمی محمد تقی بہجت (رح) كی رحلت كی مناسبت سے مجلس ترحيم منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس مجلس ترحيم میں بوسنيا میں مقيم ايرانيوں اور بوسنيا ہرزگوينہ كے مسلمانوں اور شيعوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ ملاصدرا انسٹیٹيوٹ كے سربراہ" حجت الاسلام والمسلمين عيدی" نے اس مجلس ترحيم سے خطاب كرتے ہوئے آيت اللہ بہجت (رح) كی عرفانی شخصيت كے متعلق گفتگو كی۔ انہوں نے تقوی اور انفرادی و اجتماعی زندگی میں نظم و ضبط كو آيت اللہ بہجت كی نماياں خصوصيات قرار ديا ۔
408430