تہران میں اس ہفتے كی نماز جعمہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جائے گی

IQNA

تہران میں اس ہفتے كی نماز جعمہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جائے گی

سياسی گروپ: تہران میں اس ہفتے كی نماز جمعہ مجلس خبرگان كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی اقتداء میں ادا كی جائےگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تہران میں نماز جمعہ كی تقريب ايران كے ممتاز قاری" سعيد طوسی" كے تلاوت قرآن سے گيارہ بج كر ۵۰ منٹ پر تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گی۔ اس كے بعد حجت الاسلام حسينی حسب سابق شرعی مسائل بيان كریں گے۔ اور ايام فاطمیہ كی مناسبت سے مداح اہل بيت (ع) " مہدی سماواتی" مصائب حضرت زہراء (س) بيان كریں گے۔ اس مرتبہ نماز جمعہ كے خطبوں سےپہلے ايرانی پارليمنٹ كےاسپيكر علی لاريجانی خطاب كریں گے۔ آخ میں آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كریں گے۔
408262