بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے ۲۱مئی ۲۰۰۹ء كو لبنان میں انسانی حقوق كے بين الاقوامی ادارے كے سفير " علی عقيل خليل" سےملاقات كے دوران مشرق وسطی كے حالات پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس علاقے كی سب سے بنيادی مشكل اسرائيل كا وجود ہے كيونكہ اسرائيلی حكام فلسطين كی سرزمين پر اپنا تسلط قائم كر كے فلسطينيوں كے گھروں كو مسمار كر رہے ہیں اور اسلامی و مسيحی مقامات كو نابود كر رہے ہیں۔ آيت اللہ قبلان نے مزيد كہا كہ مشرق وسطی میں قيام امن مسئلہ فلسطين كے حل سے ہی ممكن ہے۔
409090