بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار ۲۴ مئی ۲۰۰۹ء كو سہ پہر ۵ بجے شروع ہو گا اور ۲۷ مئی ۲۰۰۹ء تك جاری رہے گا۔ اس سيمينار كی اختتامی نشست ۲۷ مئی ۲۰۰۹ء كو شام ساڑھے آٹھ بجے منعقد ہو گی۔ آيت اللہ محمد تقی مصباح يزدی سميت ملكی و غير ملكی اساتذہ اس سيمينار میں مذكورہ موضوع پر تقارير كریں گے۔ اس سيمينار كی زيادہ تر تقارير انگريزی زبان میں ہوں گی۔ ياد رہے كہ یہ سيمينار امام خمينی (رح) انسٹیٹيوٹ كے كانفرنس ہال میں منعقد ہو گا۔
409340