اسلامی ممالك كے درميان اختلاف نظر ايك فطری امر ہے: اكمل الدين احسان اوغلو

IQNA

اسلامی ممالك كے درميان اختلاف نظر ايك فطری امر ہے: اكمل الدين احسان اوغلو

سياسی وسماجی گروپ: oic كے سربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" نے كہا ہے كہ اسلامی ممالك كے درميان اختلاف نظر ايك فطری امر ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے شام كی خبررساں ايجنسی " SNS" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " احسان اوغلو" نے دمشق يونيورسٹی میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی ممالك كے درميان اختلاف نظر ايك فطری اور طبيعی امر ہے تاہم اس اختلاف نظر كا سرچشمہ دشمنی نہیں ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور بعض عرب ممالك كے درميان اختلافات اقوام متحدہ كے ذريعے دور ہونے چاہئیں ۔ انہوں نے كہا كہ اگر اس قسم كے مسائل اقوام متحدہ میں حل نہیں ہوں گے تو پھر كہاں حل ہوں گے۔ انہوں نے غزہ كے مسئلے میں oic كی كاركردگی كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ oic نے اس مسئلے میں بہترين كردار ادا كيا ہے۔
409103