علاقائی امن و امان كے قيام میں سب سے بڑی ركاوٹ صہيونزم ہے: بشاراسد

IQNA

علاقائی امن و امان كے قيام میں سب سے بڑی ركاوٹ صہيونزم ہے: بشاراسد

سياسی وسماجی گروپ: شام كے صدر " بشاراسد" نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں اسرائيل كو علاقے میں قيام امن كی راہ میں سب سے بڑی ركاوٹ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كے اخبار " القبس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے صدر بشاراسد نے oic كے ممبر ممالك كے وزراء خارجہ كے اجلاس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ علاقائی مسائل كے حل كے لئے ضروری ہے كہ فلسطينيوں كے حقوق كی حمايت كی جائے۔ انہوں نے كہا كہ اسرائيل ہرگز مشرق وسطی میں قيام امن كے سلسلے میں تعاون نہیں كرے گا كيونكہ اسرائيل كی بنياد ہی غير قانونی تسلط پر ہے۔ اسرائيل سے قيام امن كے سلسلے میں تعاون كی توقع كيسے كی جا سكتی ہے جبكہ خود اسرائيل بچوں اور عورتوں كے قتل عام جيسےجرائم كا ارتكاب كر چكا ہے۔ بشاراسد نے شہر قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير اور وہاں سے فلسطينی شہريوں كو نكال باہر كرنے كی مزمت كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كے تمام گروہوں كو غزہ كا محاصرہ توڑنے كے لئے مجاہدين كی مدد كرنی چاہیے۔
410068