بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے اس بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ امريكہ، اسرائيل كی تين ارب ڈالر كی امداد ايسے وقت میں كر رہا ہے جب وہ فلسطين میں بہت بڑے بڑے جرائم كا ارتكاب كر رہا ہے۔ حزب اللہ نے كہا كہ امريكی صدر كی طرف سے اسرائيل كو اس امداد كے بعد ان كا یہ نعرہ كہ وہ امريكی سياست میں تبديلی لا رہے ہیں، جھوٹ پر مبنی ہے بلكہ اس مالی امداد سے ظاہر ہوتا ہے كہ امريكہ غاصب اسرائيل كی مكمل طور پر پشتپناہی كر رہا ہے اور یہ امداد امريكی صدر كی طرف سے اسرائيلی حكام كو ہدیہ ہے۔ اس بيانیے میں حزب اللہ لبنان نے مزيد ذكر كيا ہے كہ امريكہ كی طرف سے یہ اقدام اسرائيل كی غير انسانی سياست كی حمايت ہے اور امريكہ، اسرائيل كے تمام جرائم میں برابركا شريك ہے۔
409470