بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے الجزيرہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يونان كے مسلمانوں نے قرآن مجيد كی بے حرمتی كو اس ملك میں مسلمانوں كے حقوق كی پامالی سے تعبير كيا ہے۔ ياد رہے كہ چند روز قبل يونان كے ايك ريسٹورنٹ میں تلاشی كے دوران ايك پوليس اہل كار نے قرآن مجيد كے ايك نسخے كو پھاڑ كر اپنے پاؤں كے نيچے روندا تھا۔ يونان كے پوليس اہل كار كے اس اقدام كے بعد يونان كے مسلمانوں میں غم وغصے كی لہر دوڑ گئی تھی۔
409512