بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے فلسطين كی خبررساں ايجنسی "وفا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست میں بوسنيا ہرزگوينہ میں فلسطين كے سفير " عامر صقررستم"، مصر كے سفير " احمد خطاب" اور ديگر شخصيات نے شركت كی۔ شہر سرايوو كے مئير " انيل شومان" نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ان كا ملك ملت فلسطين كی حمايت كرتا ہے۔ اس نے مزيد كہا كہ ہماری خواہش ہے كہ فلسطين میں خودمختار حكومت كا قيام عمل میں آئے جس كا دارالحكومت شہر قدس ہو۔
410390