بلغاریہ فلسطينی مجاہدين كا حامی ہے: بلغاری ڈپلومیٹس

IQNA

بلغاریہ فلسطينی مجاہدين كا حامی ہے: بلغاری ڈپلومیٹس

سياسی وسماجی گروپ: بلغاریہ كی وزارت خارجہ سے وابستہ ڈپلومیٹك سنٹر كے سربراہ " ميلان ميلان اف" نے كہا ہے كہ ان كا ملك ملت فلسطين كی حمايت كرتا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے فلسطين كے خبررساں ادارے " وفا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بلغاریہ كے ڈپلومیٹك سنٹر كے سربراہ نے بلغاریہ میں فلسطين كے سفير " احمد المذبوح" سے ملاقات كے دوران كہا كہ بلغاریہ، غاصب اسرائيل سے اپنے جائز حقوق دوبارہ حاصل كرنے كے لئے فلسطينی جہاد كی حمايت كرتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ مسئلہ فلسطين كا حل فلسطينيوں كی خود مختار حكومت كے قيام كے ذريعے ہی ممكن ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ میں غزہ كی پٹی میں اسرائيلی جرائم كو ديكھ كر بہت زيادہ رنجيدہ ہوا ہوں۔ ميلان ميلان اف نے آخر میں كہا كہ ملت فلسطين كو چاہیے كہ وہ اسرائيلی جرائم دنيا تك پہنچانے میں ہر ممكن كوشش كریں اور دنيا كو بھی چاہیے كہ وہ اسرائيل كو بين الاقوامی قوانين كی پاسداری كرنے پر مجبور كریں۔
410294