شام میں " اسلام میں عورت كی حقيقت " كے موضوع پر ايك نشست

IQNA

شام میں " اسلام میں عورت كی حقيقت " كے موضوع پر ايك نشست

سياسی وسماجی گروپ: ۲۴ مئی ۲۰۰۹ء كو شام كے دارالحكومت دمشق میں " اسلام میں عورت كی حقيقت " كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس نشست میں oic كے عہديدار " محمود ارول قليچ"، شام كی خواتين يونين كی سربراہ" ماجدہ قطيط" اور اس يونين كے عہديداروں نے شركت كی۔ اس نشست كے شركاء نے اسلامی معاشرے میں خواتين كے مؤثر كردار كی ضرورت اور مختلف شعبوں میں خواتين كی نمائندگی كے موضوعات پر بحث و گفتگو كی۔ شام كی خواتين يونين كی سربراہ نے اس نشست میں خطاب كرتے ہوئے شام میں خواتين كی اہميت اور تمام شعبوں میں ان كی نمائندگی كے متعلق حاضرين كو آگاہ كيا۔
410782