روس میں "امام خمينی (رح) كی شخصيت اور افكار" كے موضوع پر سيمينار

IQNA

روس میں "امام خمينی (رح) كی شخصيت اور افكار" كے موضوع پر سيمينار

فكرونظر گروپ: ۴ جون ۲۰۰۹ء كو روس كے دارالحكومت ماسكو میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے " امام خمينی (رح) كی شخصيت اور افكار" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں روس میں ايرانی سفير " سجادی"، ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج "ابراہيمی تركمان" اور اسلامی مركز مطالعات كے سربراہ شركت كریں گے۔ روسی اور ايرانی دانشور اس سيمينار میں امام خمينی (رح) كی شخصيت اور افكار كے موضوع پر اپنے آرٹيكلز پيش كریں گے۔ اس كے علاوہ امام خمينی (رح) كی كتب پر مشتمل ايك نمائش بھی منعقد كی جائے گی۔ ياد رہے كہ اس سيمينار میں امام خمينی (رح) كی شخصيت اور افكار كے موضوع پر پيش ہونے والے مقالات كو امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے شائع كيا جائے گا۔
410865