بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نےفلسطين كے اخبار " دنيا الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس میں رومانیہ میں فلسطين كے سفير " احمد مجدلانی" كے علاوہ ۲۰۰ افراد نے شركت كی جن میں ڈاكٹرز ، انجينئيرز، طلباء اور فلسطينی سياسی شخصيات شامل تھیں۔ رومانیہ میں فلسطين كے سفير نے اس اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے فلسطين میں قومی اتحاد كی ضرورت پر زور ديا۔انہوں نے كہا كہ رومانیہ میں فلسطينيوں كا یہ اجلاس فلسطين كی قومی وحدت كاعملی نمونہ ہے۔ رومانیہ میں مقيم تمام فلسطينيوں نے اس اجلاس میں شركت كی۔
411620