اردن كی رياست " اربد" میں جديد مساجد كا افتتاح

IQNA

اردن كی رياست " اربد" میں جديد مساجد كا افتتاح

سماجی گروپ: اردن كی رياست " اربد" كے ادارہ اوقاف كے سرپرست نے اس رياست میں جديد مساجد كے افتتاح كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے اردن كے اخبار " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ رياست " اربد" كے ادارہ اوقاف كے سرپرست " جمال البطاينہ" نے كہا ہے كہ مساجد كا افتتاح انسان سازی كی غرض سے كيا گيا ہے۔ البطاينھ نے مزيد كہا كہ رياست " اربد" كے ادارہ اوقاف پيش نمازوں اور مبلغين كی پشت پناہی كرے گا اور ان سے پر زورمطالبہ كرے گا كہ وہ جديد تقاضوں كے مطابق دينی گفتگو كریں۔
411690