جرمنی میں حضرت فاطمہ (س) كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

IQNA

جرمنی میں حضرت فاطمہ (س) كی شہادت كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: جرمنی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے آج حضرت فاطمہ (س) كی شہادت كی مناسبت سے جرمنی كے دارالحكومت برلن میں مجلس عزا منعقد ہوگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ مجلس عزا ايرانی كلچرل سنٹر اور جرمنی میں ايران كے سفارت خانے كے باہمی تعاون سے منعقد ہو گی اور اس مجلس میں اہل بيت (ع) سے محبت كا دم بھرنے والے اور جرمنی میں مقيم ايرانی شركت كریں گے۔ جرمنی میں ولی فقیہ كے نمائندے "آيت اللہ رمضانی" اس مجلس سے خطاب كریں گے۔
411677