قائد انقلاب اسلامی كی طرف سے حضرت فاطمہ زہرا (س) كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كی طرف سے حضرت فاطمہ زہرا (س) كی شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: حسينیہ امام خمينی (رح) تہران میں حضرت فاطمہ (س) كی شہادت كی مناسبت سے يكم سے پانچ جمادی الثانی تك نماز مغرب وعشاء كے بعد مجالس عزا منعقد ہوں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مذكورہ دفتر نےاپنے بيانیے میں اعلان كيا ہے كہ ہر سال كی طرح اس سال بھی حضرت صديقہ طاہرہ (س) كی شہادت كی مناسبت سے قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای (مدظلہ العالی) كی طرف سے يكم سے پانچ جمادی الثانی بمطابق ۲۵ سے ۲۹ مئی ۲۰۰۹ء تك حسينیہ امام خمينی (رح) تہران میں مغرب و عشاء كی نماز جماعت كے بعد پانچ روزہ مجالس عزا منعقد ہوں گی۔
411743