برلن میں امام خمينی (رح) كی برسی كا انعقاد

IQNA

برلن میں امام خمينی (رح) كی برسی كا انعقاد

سياسی گروپ: جرمنی كے دارالحكومت برلن میں ايرانی كلچرل سنٹر اور اسلامی جمہوریہ ايرن كے سفارت خانے كی كوششوں سے امام خمينی كی ۲۰ویں برسی منائی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی (رح) كی برسی كے حوالے سے یہ تقاريب ۳ اور ۶ جون ۲۰۰۹ء كو برلن میں ايرانيوں كے اسلامی ثقافتی مركز میں منعقد ہوں گی۔ جس میں مقررين امام خمينی كی زندگی كے مختلف پہلوؤں كو اجاگر كریں گے۔
ياد رہے كہ امام خمينی (رح) كی برسی كی ان تقاريب میں ايرانی اور غير ملكی بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔
412795