بيشكك میں "امام خمينی اور موجودہ معاشرہ" كے موضوع پر سيمينار

IQNA

بيشكك میں "امام خمينی اور موجودہ معاشرہ" كے موضوع پر سيمينار

سياسی وسماجی گروپ: ۲۷ مئی ۲۰۰۹ء كو جمہوریہ كرغزستان كےدارالحكومت بيشكك میں امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے " امام خمينی (رح) اور موجودہ معاشرہ" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے اور بيشكك میں " آرا بائف" يونيورسٹی كے باہمی تعاون سے منعقد ہوا۔ اس ايك روزہ سيمينار میں ايران ، ازبكستان ، قراقزستان اور كرغزستان كے دانشوروں نے امام خمينی (رح) كی زندگی كے مختلف پہلوؤں پر گفتگو كی۔ اس سيمينار میں جمہوریہ كرغزستان میں ايرانی سفير " صبوری"، كرغزستان كے مفتی، انٹرنيشنل الہدی پبلشرز كے كرغزستان میں نمائندے حجت الاسلام والمسلمين " يوسفی" اور كرغزستان پارليمنٹ كے چند نمائندوں نے شركت كی۔ آرا بائف يونيورسٹی كے چانسلر اور اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير نے اس سيمينار میں امام خمينی (رح) كی شخصيت پر تقارير كیں۔ اس كےعلاوہ اس سيمينار كے شركاء میں امام خمينی (رح) كا روس كے سابق صدر گورباچف كے نام تاريخی خط اور آرا بائف يونيورسٹی كے چانسلر اور ايرانی سفير كی تقارير تحريری صورت میں تقسيم كی گئیں۔
412441