بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے اس بيانیے میں كہا ہے كہ یہ ايك كھلی دہشت گردی تھی جس میں دسيوں ايرانی شہری زخمی اور شہيد ہوئے ہیں۔ یہ كاروائی، اسلامی جمہوریہ ايران پر كاری ضرب لگانے كی ناكام كوشش تھی۔ اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ یہ دہشت گردی اسلامی جمہوریہ ايران كی طرف سے مظلوم اقوام كی بے دريغ حمايت كا نتيجہ ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اس بيانیے كے آخر میں اس درد ناك سانحے پر قائد انقلاب اسلامی ايران اور ملت ايران كو تسليت پيش كی ہے اور زخميوں كی شفايابی كے لئے دعا كی ہے۔
413068