تركی كی طرف سے غزہ كے لئے امدادی كھيپ كی روانگی

IQNA

تركی كی طرف سے غزہ كے لئے امدادی كھيپ كی روانگی

سياسی وسماجی گروپ: ۲۹ مئی ۲۰۰۹ء كو تركی كی جمعيت ہلال احمر نے مظلوم فلسطينيوں كی امداد كے لئے ايك اور امدادی كھيپ غزہ روانہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی" كونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تركی كی جمعيت ہلال احمر كی رپورٹ كے مطابق یہ امدادی كھيپ ۱۲۳ٹن خوردونوش كی اشياء پر مشتمل ہے اور یہ امدادی سامان يورپ كی اسلامی انجمنوں كے تعاون سے اكٹھا كيا گيا ہے۔
ياد رہے كہ تركی كی جمعيت ہلال احمر اپنی تاسيس كے آغاز سے ہی ملت فلسطين كی حامی رہی ہے اور اس نے ملت فلسطين كی ہر قسم كی مدد كی ہے۔
413244