تركی كی طرف سے زاہدان كی مسجد" علی بن ابيطالب (ع)" میں بم دھماكے كی مذمت

IQNA

تركی كی طرف سے زاہدان كی مسجد" علی بن ابيطالب (ع)" میں بم دھماكے كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: ۲۹ مئی ۲۰۰۹ء كو تركی كی وزارت خارجہ نے ايك بيانیے میں زاہدان كی مسجد" علی بن ابيطالب(ع)" میں دہشت گردی كی شديد الفاظ میں مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " كونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس بيانیے میں آيا ہے كہ ترك حكومت اس دہشت گردی كی شديد مذمت كرتی ہے اور اسے غير انسانی اقدام قرار ديتی ہے۔ تركی كی وزارت خارجہ نے اس بيانیے كے ذريعے اس بم دھماكے میں شہيد ہونے والوں كے ورثاء كو تسليت پيش كی ہے۔
ياد رہے كہ ۲۸ مئی ۲۰۰۹ء كو زاہدان كی مسجد" علی بن ابيطالب (ع)" میں بم دھماكہ ہوا تھا جس میں دسيوں افراد شہيد و زخمی ہوئے تھے۔
413229