الزہراء يونيورسٹی میں امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے تقريب كا انعقاد

IQNA

الزہراء يونيورسٹی میں امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے تقريب كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: ۲ جون ۲۰۰۹ء كو امام خمينی (رح) كی ۲۰ ویں برسی كی مناسبت سے الزہراء يونيورسٹی میں ايك تقريب منعقد ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے الزہراء يونيورسٹی میں ايك تقريب منعقد ہو گی۔ یہ تقريب دن گيارہ بجے شروع ہو گی اور ايك بجے ختم ہو گی۔ اس تقريب میں امام خمينی (رح) كی شخصيت پر تقارير ہوں گی اور اشعار پڑھے جائیں گے۔ اس كے علاوہ امام خمينی (رح) كے وصيت نامے سے يونيورسٹی كے اساتذہ ، كاركنوں اور طلباء كے درميان مقابلہ بھی منعقد ہو گا جس میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو قيمتی انعامات ديئے جائیں گے۔
413473