بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " خيمہ " سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مظاہرين نے " الكلبانی" كے بيان پر شديد اعتراض كيا ہے۔ حوزہ علمیہ نجف كے استاد شيخ " سامی المسعودی" نے اس مظاہرے كے اختتام پر مظاہرين سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے بيانات مسلمانوں كے درميان اخوت اور برادری كو نابود كرنے كا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ شيعہ اہل بيت (ع) كے علم اور اخلاق كے تابع ہیں۔ وہ كسی صورت میں بھی بے گناہ مسلمانوں كے قتل كو جائز قرار نہیں ديتے ہیں۔ المسعودی كے خطاب كے بعد طلباء اور مظاہرين نے معافی نہ مانگنے كی صورت میں " الكلبانی" كو اس كے منصب سے ہٹانے كا پر زور مطالبہ كيا ہے۔
ياد رہے كہ كچھ عرصہ پہلے مسجد الحرام كے پہلے سياہ فام پيش نماز " الكلبانی" نے بی بی سی ٹی وی چينل كو انٹرويو ديتے ہوئے شيعہ علماء كو كافر قرار ديا تھا۔ پوری دنيا سے شيعہ اور اہل سنت علماء كی طرف سے شديد اعتراض كے بعد الكلبانی نے اپنے بيان كی تاويل بيان كرتے ہوئے كہا تھا كہ شيعہ علماء بھی تو اہل سنت كو كافر كہتے ہیں اور ان كا خون بہانا مباح سمجھتے ہیں۔
413304