بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ قبلان نے دہشت گردی كے حملے میں بے گناہ نمازيوں كی شہادت پر ملت ايران كو تعزيت و تسليت پيش كرتے ہوئے كہا كہ ملت ايران پيغمبر اسلام اور ائمہ اطہار كی سيرت پر عمل كرتے ہوئے اپنی منزل كی طرف رواں دواں ہے اور اس قسم كے واقعات اس كے راستے میں ركاوٹ نہیں بن سكتے۔ انہوں نے كہا كہ دہشت گردی كے ان واقعات میں وہ افراد ملوث ہیں جنہیں مساجد كی حرمت كا كوئی پاس نہیں ہے۔ آيت اللہ قبلان نے آخر میں شہداء كے لواحقين كے لئے صبر اور زخميوں كی جلد شفايابی كی دعا كی۔
413752