شارجہ میں موسم گرما میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

شارجہ میں موسم گرما میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

اعزاز گروپ/علی حسينی قمی: شارجہ میں موسم گرما كی تعطيلات میں طلباء كے لئے قرآنی تعليم كی كلاسیں منعقد كی جائیں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق موسم گرما كی تعطيلات كے ساتھ شارجہ میں یہ كلاسیں شروع ہو جائیں گی۔ رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں میں شركت كے لئے فاموں كا اندراج شروع ہو چكا ہے۔ مختلف قرآنی مراكز میں اس سال ان كلاسوں كی تعداد ۵۴۹ ہو گی۔ ياد رہے كہ گزشتہ سال موسم گرما كی ان قرآنی كلاسوں میں ۱۰ ہزار سے زائد طلباء نے شركت كی تھی۔
413677