بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ بيك وقت مدرسہ حجتیہ ،مدرسہ امام خمينی (رح)، مدرسہ جامعۃ الزہراء (س) اور مدرسہ بنت الہدی میں منعقد ہوا۔
یہ مقابلہ گزشتہ روز نماز ظہر و عصر كے بعد منعقد ہوا جس میں تقريباً ۶۰۰ غير ايرانی طلباء و طالبات نے شركت كی۔ اس مقابلے میں پہلے ، دوسرے اور تيسرے نمبر پر آنے والے افراد كو بالترتيب ، ايك لاكھ، ۷۵ ہزار اور ۵۰ ہزار تومان انعامات ديئے جائیں گے۔ جبكہ چوتھے سے ساتویں نمبر پر آنے والے افراد كو كو ۴۰ ہزار اور چھٹے سے ۱۲ ویں نمبر پر آنے والے افراد كو ۳۰ ہزار تومان بطور انعام ديئے جائیں گے۔ ياد رہے كہ اسلامك تھاٹ پاكستان مدرسہ امام خمينی (رح) دفتر ہے۔ اور اس دفتر نے اس پہلے نہج البلاغہ سے مقالہ نويسی كے تين مقابلے منعقد كیے ہیں جن كے متعلق ۵۵۰ مقالات جمع ہوئے ہیں۔ اس دفتر نے نہج البلاغہ سے متعلق اردو زبان میں كتابیں بھی شائع كی ہیں۔ اس كے علاوہ اس دفتر نے نہج البلاغہ پر اردو زبان میں ايك ويب سائٹ بھی بنائی ہے۔ جس كا ایڈريس ہے۔ babolilm.com اس دفتر كی كاركردگی میں اردو زبان والوں كے لئےتين سيمينارون كا انعقاد بھی شامل ہے جن میں جامعۃ المصطفی العالمیہ كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين اعرافی، قم كے امام جمعہ آيت اللہ استادی، آيت اللہ جہرمی اور اسلامك تھاٹ كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين مقبول حسين علوی خطاب كر چكےہیں۔
414363