بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے سری لنكا كے دارالحكومت كولمبو میں امام خمينی (رح) كی كتاب جہاد اكبر كی رونمائی تقريب منعقد ہو گی۔ ياد رہے كہ گزشتہ سال امام خمينی كی برسی كے موقع پر سری لنكا میں ايرانی سنٹر نے امام خمينی (رح) كی كتاب " حديث بيداری" كو تاملی زبان میں ترجمہ كرا كر شائع كيا تھا۔
413797