سنگاپور میں قديمی مسجد كی مرمت

IQNA

سنگاپور میں قديمی مسجد كی مرمت

سياسی وسماجی گروپ: سنگاپور كی حكومت "عمر كامپونگ ملاگا" نامی قديمی مسجد كی مرمت كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے" اسلام اليوم" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مسجد كی مرمت میں ۹ لاكھ ۳۰ ہزار ڈالر لاگت آئے گی اور مرمت كے اس كام میں چھ ماہ كا عرصہ لگے گا۔ اس قديمی مسجد كی مرمت كے كام میں مسجد كا چھت دوبارہ تعمير كيا جائے گا اور خواتين كے نماز پڑہنے كے لئے ايك ہال بھی تعمير كيا جائے گا۔ مرمت كے بعد اس مسجد كو اس سال دسمبر میں دوبارہ كھول ديا جائے گا۔
ياد رہے كہ سنگاپور كی یہ قديمی مسجد ۱۸۹ سال پرانی ہے۔ یہ مسجد ۱۸۲۰ء كو تعمير ہوئی تھی اور اس سے پہلے كئی مرتبہ اس كی مرمت ہو چكی ہے۔
414426