امام خمينی (رح) كی برسی میں پاكستانی زائرين كی شركت

IQNA

امام خمينی (رح) كی برسی میں پاكستانی زائرين كی شركت

سياسی وسماجی گروپ: اسلامی انقلاب ايران كے بانی امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی میں شركت كے لئے ۳۷۸ پاكستانی زائرين ايران سرحدی شہر زاہدان پہنچ گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زاہدان میں امام خمينی (رح) كی برسی كے حوالے سے انتظامی كمیٹی كے انچارج " محمد علی دادی" نے خبر دی ہے كہ یہ زائرين گزشتہ روز ميرجاوہ باڈر سے اسلامی جمہوریہ ايران میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان زائرين كو ۱۰ بسوں كے ذريعے امام خمينی (رح) كی برسی میں شركت كے لئے تہران بھيجا جائے گا۔ اللہ دادی نے كہا كہ كمیٹی نے غير ملكی زائرين كو امام خمينی (رح) كی برسی میں شركت كے لئے تہران بھيجنے كے انتظامات مكمل كر لئے ہیں۔
414857