بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے "دعاۃ آن لائن" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ بوعبداللہ غلام اللہ نے الجزائر كے مبلغين اور پيش نمازوں كی نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كے اسلامی مقدسات كا دفاع تمام دنيا كے مسلمانوں كی شرعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ دنيائے اسلام كے مبلغين كو چاہیے كہ وہ اسلامی تعليمات كی تبليغ میں اپنی اخلاقی اور شرعی ذمہ داريوں سے عہدہ برآ ہوں اور لوگوں كو دين سے آگاہ كرنے كے لئے اپنی تمام تر توانائيوں كو بروئے كار لائیں۔ انہوں نے اسلامی دنيا میں مسيحيت كی تبليغ كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ الجزائر كے بعض علاقوں میں بھی مسيحيت كی تبليغ كی جا رہی ہے لہذا حكومت الجزائر كی ذمہ داری ہے كہ وہ ان افراد كا راستہ روكے جو الجزائر كے قانون كی خلاف ورزی كرتے ہوئے اس ملك میں مسيحيت كی تبليغ كر رہے ہیں۔
415150