قيروان میں مختلف تہذيبوں كے درميان مكالمے كے موضوع پر سيمينار میں ايرانی وفد كی شركت

IQNA

قيروان میں مختلف تہذيبوں كے درميان مكالمے كے موضوع پر سيمينار میں ايرانی وفد كی شركت

سياسی وسماجی گروپ: تيونس میں مختلف تہذيبوں كے درميان گفتگو كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی سيمينار میں شركت كے لئے ايران كے سابق صدر محمد خاتمی كی قيادت میں ايران كا بلند پایہ وفد قيروان پہنچا ہے جس كا استقبال تيونس كے وزير اطلاعات و نشريات نے كيا ہے۔
تيونس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير " محمد تقی مويد" نے قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ تيونس كے وزير اطلاعات و نشريات نے سيد محمد خاتمی اور ان كے ہمراہ وفد كا خير مقدم كرتے ہوئے اميد ظاہر كی ہے كہ اس سيمينار میں ايرانی وفد كی شركت سے ايران اور تيونس كے درميان ثقافتی روابط میں اضافہ ہو گا۔ ياد رہے كہ یہ سيمينار ۲ جون ۲۰۰۹ء كو تيونس كے صدارتی محل میں شروع ہوا ہے جو ۴ جون تك جاری رہے گا۔
415008