لاہور میں " اسلامی اتحاد كے داعی امام خمينی (رح) كے افكار" كے موضوع پرسيمينار

IQNA

لاہور میں " اسلامی اتحاد كے داعی امام خمينی (رح) كے افكار" كے موضوع پرسيمينار

سياسی وسماجی گروپ: امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے پاكستان كے شہر لاہور میں گزشتہ روز "دنيا میں اسلامی اتحاد كی داعی امام خمينی (رح) كے افكار " كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار پنجاب اسمبلی كے اسپيكر كے خطاب سے شروع ہوا اور اس سيمينار میں پاكستان كی علمی، سماجی ، سياسی اور شيعہ و سنی مذہبی شخصيات اور امام خمينی (رح) كے عقيدت مندوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ اس سيمينار میں ايرانی كلچرل ہاؤس كے انچارج كے خطاب كے علاوہ پاكستان كی سياسی، سماجی ، ادبی اور مذہبی شخصيات نے امام خمينی (رح) كی شخصيت كے مختلف پہلوؤں كو اجاگر كيا۔
415027