ہندوستان كی نئی حكومت میں مسلمان وزراء كی تقرری

IQNA

ہندوستان كی نئی حكومت میں مسلمان وزراء كی تقرری

سياسی وسماجی گروپ: ہندوستان كی جديد حكومت كی كابينہ میں ۵ مسلمان وزراء كی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے اسلام آن لائن سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ہندوستان كی حكمران جماعت كانگرس نے اپنی جديد كابينہ میں ۵مسلمان وزراء كا انتخاب كيا ہے۔ رپورٹ كے مطابق ہندوستان كی حكمران جماعت كانگرس نے اپنی نئی كابينہ میں " غلام عبدی آزاد" كو وزارت صحت " سلمان خورشيد" كو وزارت اقليتی امور " فاروق عبداللہ" كو وزارت توانائی" اے احمد" كو وزارت ريلوے اور " سلطان احمد" كو وزارت سياحت كا قلمدان ديا ہے۔ ياد رہے كہ ہندوستان كی حكمران جماعت كانگرس نے ہندوستان كے حالیہ پارليمانی انتخابات میں ۲۶۰ نشستیں حاصل كر كے كاميابی حاصل كی تھی۔
414476