Oic كی طرف سے يمن میں قومی وحدت كی تاكيد

IQNA

Oic كی طرف سے يمن میں قومی وحدت كی تاكيد

سياسی وسماجی گروپ: oic كےسربراہ " اكمل الدين احسان اوغلو" نے يمن میں قومی وحدت اور امن وامان كی تاكيد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق احسان اوغلو نے كہا كہ oic يمن كی قومی وحدت میں خلل ايجاد كرنے والی كاروائيوں كی مخالف ہے۔ انہوں نے كہا كہ يمن میں قومی وحدت كے قيام كے لئے ضروری ہے كہ تمام گروہ مشتركہ مقاصد كے لئے جدوجہد كریں۔ انہوں نے آخر میں يمنی شہريوں سےاپيل كی كہ وہ اختلاف و انتشار پيدا كرنے والے عناصر سے ہوشيار رہیں اور وحدت ويكجہتی كے ذريعے تفرقہ ايجاد كرنے والی كوششوں كو ناكام بنائیں۔
415148